(ویب ڈیسک)معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہناہے کہ 9مئی کو تمام کارروائی منصوبہ بندی سے کی گئی،9مئی کو جلاؤ گھیراؤ کیلئے لیڈران کو اہداف دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یاسمین راشد کا کیس غیرقانونی طورپر ڈسچارج کیا گیا۔ عدالت کی طرف سے یاسمین راشد کو ریلیف دیا گیا، عدالت کا کہنا ہے غلط ہے کہ یاسمین راشد کا نام ایف آئی آر میں شامل نہیں تھا، جبکہ جناح ہاؤس پر حملے کی ویڈیو میں یاسمین راشد نظر آرہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی کو اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی پشت پناہی حاصل رہی ہے جبکہ یاسمین راشدکیس کا فیصلہ عجلت میں کیا گیا،9مئی کو سیاہ ترین دن کےطورپر یاد رکھا جائے گا، شرپسندوں نے شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی۔
یادر ہے کہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی جانب سے فوٹو گرامیٹک رپورٹ مرتب کی گئی ہے، جس کے مطابق جناح ہاؤس کے باہر ویڈیو کلپ میں نظر آنے والی خاتون ڈاکٹر یاسمین راشد ہی ہیں، حملے کے وقت کی تین آڈیوز اور ویڈیوز ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی کو اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی پشت پناہی حاصل رہی ہے۔