آئندہ مالی سال بجٹ میں امپورٹڈ لگژری آئٹمز پر ٹیکسز بڑھانے کی تجویز 

Jun 05, 2023 | 19:25:PM

(24 نیوز)آئندہ مالی سال بجٹ میں امپورٹڈ لگژری آئٹمز پر ٹیکسز بڑھانے کی تجویزدیدی گئی ،امپورٹڈ موبائل فونز پر ٹیکس بڑھانے کی سفارش کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بجٹ میں 100 ڈالر سے زائد مالیت کے موبائل پر ڈیوٹی بڑھنے کا امکان ہے، امپورٹڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد پر برقرار رہے گی،امپورٹڈ ٹائلز، سینٹری کے سامان پر سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد برقرار رہے گی۔
درآمدی قالین پر سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد برقرار رکھنے کی سفارش کی گئی ہے، درآمدی قانون اور برقی آلات پر سیلز ٹیکس 25 فیصد برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر 8 روپے مہنگا، مارکیٹ میں بھونچال آگیا

اس کے علاوہ چاکلیٹیس ، سگریٹس ، سگارز اور ای سگریٹس پر سیلز ٹیکس 25 فیصد برقرار رکھنے کی سفارش کی گئی ہے، کارن فلیکز اور سیریلز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
کاسمیٹکس اور شیونگ کے سامان پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے،ٹشو پیپرز پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد تک برقرار رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو بڑا جھٹکا، ہر مشکل میں ساتھ دینے والے ساتھی نے بھی راہیں جدا کرلیں

مزیدخبریں