7 سال کی بندش کے بعد ایران کل سعودی عرب میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھو لے گا

Jun 05, 2023 | 20:33:PM

(ویب ڈیسک)7 سال کی بندش کے بعد ایران کا سعودی عرب میں اپنا سفارتخانہ کل دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے ۔

عرب اور دیگرغیرملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ایرانی سفارت خانے کا دوبارہ افتتاح کل مقامی وقت کے مطابق شام 6:00 بجے سعودی عرب میں نامزد ایرانی سفیر علی رضا عنایتی کی موجودگی میں کیا جائے گا ، جبکہسعودی وزارت خارجہ کے حکام بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔

سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے اعلان کے تقریباً تین ماہ بعد ایران برسوں بعد کل سعودی عرب میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولے گا۔

 سفارت خانے کی سابق عمارت برسوں سے بند تھی،اس تزئین وآرائش کے بعد دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

مزیدخبریں