(24 نیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے حکومتی قرضوں سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
مرکزی بینک کے مطابق اپریل 22 کے مقابلے اپریل 23تک وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں میں 14894 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،سٹیٹ بینک کے مطابق اپریل 22 میں وفاقی حکومت کے قرضے 43705ارب روپے تھے ،وفاقی حکومت کے قرضے اپریل 23 تک بڑھ کر 58 ہزار 599 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کے خریداروں کیلئے اچھی خبر، قیمت میں مزید کمی ہو گئی
مرکزی بینک کاکہناہے کہ حکومت کے مقامی قرضے ایک سال میں قرضے 7635 ارب روپے بڑھ کر 36,549 ارب روپے ہو گئے،حکومت کے بیرونی قرضے 7259 روپے بڑھ کر 22050 ارب روپے ہو گئے،بیرونی قرضوں میں اضافے کی بنیادی وجہ روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہونا ہے ۔
اپریل 22 سے اپریل 23 تک امریکی ڈالر پاکستانی روپے میں 98روپے 14 پیسے مہنگا ہوا ،اپریل 22 میں ڈالر 185.69 روپے سے بڑھ کر اپریل 23 تک 283.83 روپے تک جا پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو بڑا جھٹکا، ہر مشکل میں ساتھ دینے والے ساتھی نے بھی راہیں جدا کرلیں