وزیر اعظم پاکستان ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ کے حوالے سے اہم اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیر اعظم پاکستان ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ کے حوالے سے اہم اجلاس، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شیزا فاطمہ کی زیرصدارت آن لائن اجلاس ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اجلا س میں مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب شاہد زمان، ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل،تعلیمی اداروں کے نمائندگان،سابق صوبائی وزیر کھیل رانا مشہوداحمد خان، سابق ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے خصوصی شرکت کی۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شیزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ15سے 25سال کے لڑکے اور لڑکیوں کواپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا جارہاہے،ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت 12 مختلف کھیلوں میں ٹراِئلز لیے جائیں گے۔پنجاب فٹ بال لیگ کیلئے مرد اور خواتین کے ٹرائلز 12جون سے 25جون تک ہوں گے، پنجاب والی بال لیگ مرد اور خواتین ٹیموں کیلئے ٹرائلز 16سے 23جون تک ہونگے۔پنجاب ہاکی لیگ میں مرد اور خواتین کے ٹرائلز 10سے 23جون تک نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونگے۔
مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ کا انعقاد خوش آئند ہے،ایسے ایونٹس سے نوجوانوں کو اپنا مستقبل نظر آتا ہے،مکمل تعاون کرینگے۔