(24نیوز) برطانوی بیس جمپر اٹلی میں 400 میٹر کی بلندپہاڑی سے چھلانگ لگانے کی کوشش میں گر کر ہلاک ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 65 سالہ مارک اینڈریوس نے مہم جوئی کے دوران ا ونگ سوٹ پہنا ہوا تھا جبکہ پیراشوٹ بھی باندھا ہوا تھا، لیکن یہ واضح نہیں ہوسکا کہ پیراشوٹ کیوں نہیں کھلا۔
مارک اینڈریوس زمین پر گرتے ہی ہلاک ہوگئے،ان کی لاش کو پہاڑی علاقے سے ہیلی کاپٹر کی مدد سے قریبی اسپتال منتقل کی گیا۔
واضح رہے کہ واقعہ اطالوی شہر ٹرینٹینو میں پہاڑ فائی ڈیلا پگانلا کے قریب بیس جمپنگ کی سائٹ پر پیش آیا۔