موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی

Jun 05, 2023 | 21:56:PM

(24 نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعض حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ بلوچستان اور سندھ کے اضلاع میں موسم خشک اور شدید گرم رہے گا۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،تاہم سوات،ابیٹ آباد، مانسہرہ اور کوہستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سیاسی محاذ پر تنہا رہ گئے،مزید 2 سابق ارکان اسمبلی خیرباد کہہ گئے
رپورٹ میں کہاگیاہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،خطہ پوٹھوہار،بہاولنگر، لیہ، بھکر، ملتان، راجن پور،ساہیوال ، بہاولپوراور رحیم یار خان ، مری، گلیات اورگردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہناتھاکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں شدیدگرم رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شدید گرم رہے گا، ادھر کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ہائے رے غربت؛ حالات سے تنگ شخص نے ایسا قدم اٹھا لیاکہ جان کرروح کانپ جائیگی

مزیدخبریں