معروف فٹ بالر زلاٹن ابراہیموچ نےریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) تجربہ کار اے سی میلان کے کھلاڑیزلاٹن ابراہیموویچ نے فٹ بال سے اپنی فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ابراہیمووی کا کہنا تھا کہ "وقت آ گیا ہے کہ فٹ بال کو الوداع کہا جائے لیکن آپ لوگوں کو نہیں۔"
ابراہیموویچ سیزن کے اختتام پر سیری اے کلب کے ساتھ معاہدے سے باہر ہو گئے تھے اور میلان نے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ ہیلس ویرونا کے خلاف میچ کے بعد 41 سالہ سویڈن کو الوداع کرنے کے لیے ایک خصوصی تقریب ہوگی لیکن ابراہیموویچ نے بعد میں ایک نیوز کانفرنس میں انکشاف کیا کہ کسی کو اس بڑی خبر کا علم نہیں تھا کہ وہ فٹبال سے ریٹائرمنٹ لینے والے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے خاندان کو بھی معلوم نہیں تھا، کیونکہ میں چاہتا تھا کہ جب میںریٹائرمنٹ کا اعلان کروں تو سب نے اسے ایک ہی وقت میں سنیں۔
ابراہیمووی کا کہنا تھا کہ "وقت آ گیا ہے کہ فٹ بال کو الوداع کہا جائے لیکن آپ کو نہیں۔" ان کے ساتھیوں نے گارڈ آف آنر بھی دیا ۔