بھارت میں ایک اور اسلام مخالف فلم "72 حوریں" کا ٹریلر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) "دی کیرالہ اسٹوری" کے بعد بھارت میں ایک اور اسلام مخالف فلم "72 حوریں" 7 جولائی کو ریلیز کی جائے گی جس کا نیا ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلم میں انتقال کر کے جانے والے پاکستانی اداکار رشید ناز نے بھی کردار ادا کیا ہے جنہیں پاکستانی فلم "خدا کے لئے" میں مرکزی کردار سے شہرت ملی تھی۔"72 حوریں" کے پروڈیوسر اشوک پنڈٹ نے ٹویٹر پر فلم کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ فلم 7 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
As promised presenting to you the first look of our film #72Hoorain .
— Ashoke Pandit (@ashokepandit) June 4, 2023
I am sure you will like it .
What if you end up dying a brutal death instead of meeting 72 virgins, as assured by terrorist mentors? Presenting the first look of my upcoming film “72 Hoorain”. The film is… pic.twitter.com/hsbGkIxrhb
2019 میں بھارت کے اندر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے موقع پر فلم کا پریمیئر ہوا تھا اس میں اسے یونیسکو گاندھی میڈل کے سپیشل مینشن سے نوازا گیا تھا. سوشل میڈیا میں فلم بنانے والوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اسے اسلاموفوبک پروپیگنڈا فلم قرار دیا گیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ"انڈیا اب اسلاموفوبیا کا مرکز بن چکا ہے اور یہ انڈیا کو ہندو ریاست بنانے کی گھناؤنی کوششیں ہیں۔"
‘72 HOORAIN’ FIRST LOOK OUT NOW… 7 JULY RELEASE… #FirstLook of two-time #NationalAward winner #SanjayPuranSinghChauhan’s #72Hoorain… In *cinemas* 7 July 2023.#72Hoorain is produced by #GulabSinghTanwar, #KiranDagar and #AnirudhTanwar… Co-produced by #AshokePandit.… pic.twitter.com/fkCqvqNTkp
— taran adarsh (@taran_adarsh) June 4, 2023