ٹی 20 ورلڈکپ،دفاعی چیمپئن انگلینڈکودھچکا،بارش نے ایک پوائنٹ چھین لیا

دوسرے میچ میں نیدرلینڈز نے نیپال کو شکست دیدی۔نیپال کے صرف تین کھلاڑی ہی ڈبل فیگر میں داخل ہو سکے

Jun 05, 2024 | 09:55:AM
ٹی 20 ورلڈکپ،دفاعی چیمپئن انگلینڈکودھچکا،بارش نے ایک پوائنٹ چھین لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ٹی 20 ورلڈکپ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈکودھچکا،قیمتی ایک پوائنٹ سے محروم ،اسکاٹ لینڈسے میچ بارش کی نذر،دونوں ٹیموں کوایک ایک پوائنٹ مل گیا۔نیدرلینڈز نے نیپال سے فتح چھین لی ۔

ٹی20 ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپیئن انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان میچ بارش کی نذر ہو گیا جبکہ نیدرلینڈز نے نیپال کو شکست دے کر دو قیمیتی پوائنٹس حاصل کر لیے۔برج ٹاؤن میں انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا جہاں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اسکاٹش اوپنرز نے عمدہ کھیل پیش کیا اور 6.2 اوورز میں اپنی ٹیم کو 51 رنز کا آغاز فراہم کیا اور دو گھنٹے سے زائد دیر تک بارش کی وجہ سے میچ نہ ہو سکا،میچ دوبارہ شروع ہوا تو میچ کو 10 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا اور اسکاٹش ٹیم نے 10 اوورز میں 90 رنز بنائے، مائیکل جونز نے 45 اور جیارج مُنسے نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت میچ میں فتح کے لیے 109 رنز کا نظرثانی شدہ ہدف دیا گیا۔

تاہم اس سے قبل کہ انگلش ٹیم بیٹنگ کے لیے میدان میں اترتی، میچ میں ایک مرتبہ پھر بارش نے مداخلت کردی جس کے بعد امپائرز نے دونوں ٹیموں کے کپتان کی رضامندی سے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

دوسری جانب نیدرلینڈز نے میکس او ڈاؤڈ کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت نیپال کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔امریکا کے شہر ڈیلس میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

ضرورپڑھیں:میرا ایک ہی ہدف ہے اور وہ ورلڈ کپ جیتنا ہے، بابراعظم

نیپال کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 106 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اس کے صرف تین کھلاڑی ہی ڈبل فیگر میں داخل ہو سکے۔ایشین ٹیم کے کپتان روہت پوڈل نے 35، گلشن جھا نے 14 اور کرن کھتری نے 17 رنز بنائے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے ٹم پرنگل نے 18 اور لوگان وین بیک نے 20 رنز کے عوض تین، تین وکٹیں لیں جبکہ پال وین میکرن اور باس ڈی لیڈے نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں نیدرلینڈز نے میکس او ڈاؤڈ کی شاندار نصف سنچری کی بدولت چار گیندوں قبل ہدف حاصل کر لیا۔میکس او ڈاؤڈ نے 48 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 54 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ وکریم جیت سنگھ نے 22 اور سیبرینڈ انجل بریچت نے 14 رنز بنائے۔