عیدالضحیٰ سے قبل بزرگ قیدیوں کیلئے بڑی خوشخبری

Jun 05, 2024 | 10:11:AM
عیدالضحیٰ سے قبل بزرگ قیدیوں کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) عیدالضحیٰ پر بزرگ قیدیوں کیلئے عید سے قبل بڑی خوشخبری ،سزا میں کمی اور رہائی کیلئے سمری تیار کر لی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق  سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے سینٹرل جیل لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بزرگ اور خواتین کے حال احوال دریافت کیا۔

ذرائع کے مطابق  بزرگ اور خواتین قیدیوں کیلئے عید سے قبل بڑی خوشخبری یہ  ہے  کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قیدیوں کی سزا میں کمی اور رہائی کیلئے سمری تیار کی گئی ہے، جسے منظوری کیلئے عید سے قبل کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:میرا ایک ہی ہدف ہے اور وہ ورلڈ کپ جیتنا ہے، بابراعظم
 ذرائع کے مطابق دو تہائی سزا مکمل کرنے والے 70 سال سے زائد عمر کے مرد اور 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی مستفید ہوں گی ۔