(24 نیوز)مودی کا الیکشن میں 400 نشستیں لینے کا خواب ٹوٹ چکا ہے ۔ عام انتخابات میں بی جے پی دو تہائی اکثریت تو حاصل کرتی نظر نہیں آ رہی لیکن عوام نے اپنے ووٹوں سے بھارت کو شکست اور مودی کو کامیاب ضرور کروادیا ہے۔اِس وقت پارٹی پوزیشن کی بات کی جائے تو بھارتیہ جنتا پارٹی کی 240 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل ہے۔انڈین نیشنل کانگرس نے 99 نشستوں پر میدان مارا ہے۔سماج وادی پارٹی کی 37 نشستیں ہیں ۔آل انڈیا ٹرینامول کانگریس کی 29 نشستیں ہیں۔
پروگرام’10تک ‘کے میزبان ریحان طارق نے کہا ہے کہ اُترپردیش اور مہاراشٹرا میں این ڈی اے کو بھاری نقصان اُٹھانا پڑ رہا ہے۔ پنجاب میں کانگریس اور عام آدمی پارٹی نے میدان مار لیا، بابری مسجد اور رام مندر تنازع والے شہر ایودھیا میں بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ حیدر آباد میں آل انڈیا اتحاد السلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی بی جے پی امیدوار سے آگے ہیں۔اب اِس الیکشن میں تو بظاہر یہی لگ رہا ہے کہ پاکستان اور مسلم دشمنی کا بیانیہ اب بھارت میں اپنی موت آپ مر رہا ہے ۔مودی کے پیروی کرنے وہ چینلز جنہوں نے پاکستان دشمنی کو اُبھارا لیکن اِس سب ہتھکنڈوں کے باوجود مودی کو ویسی کامیابی نہیں مل سکی جیسی کامیابی کا خواب اُس نے دیکھا تھا۔راہول گاندھی نے بھی آج خطاب کیا ۔
کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ خفیہ ایجنسیاں، بیوروکریسی اور آدھی عدلیہ بھی ہمارے خلاف تھی۔ بھارت کے کمزور لوگ بھارتی آئین کو بچانے کے لیے کھڑے ہوئے۔نئی دلی میں کانگریس ہیڈکوارٹرز میں پارٹی صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ یہ چناؤ ہم نے بھارت کے پورے گورننس کے خلاف لڑا ہے۔ ہماری لڑائی بھارت کے آئین کو بچانے کیلئے تھی۔راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپوزیشن کے خلاف کارروائیاں کیں، نئی دلی کے وزیراعلیٰ کو جیل میں ڈالا۔مزید دیکھئے اس ویڈیو میں