ڈالرمزید سستا ، سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) انٹر بینک میں روپے کی قدر میں بہتری آنے سے امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا جبکہ سٹاک ایکسچینج میں دوسرے روز بھی مندی کا رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 5 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 30 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 25پیسے کا ہو گیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارمیں ملاجلارجحان رہا،100انڈیکس میں 126پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 100انڈیکس 74ہزور 539کی سطح پرپہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ماضی میں رہے تو آگے نہیں بڑھ سکیں گے،چین کی ترقی واضح مثال ہے:وزیراعظم