(خورشید رحمانی )انسانی اسمگلنگ کے الزام میں سماجی رہنماء صارم برنی کو ایف آئی اے نے امریکا سے واپسی پر حراست میں لے لیا۔
سماجی رہنماصارم برنی کوامریکا سے کراچی پہنچنے پر ائیر پورٹ سے حراست میں لیا گیا ۔صارم برنی پر انتہائی سنگین نوعیت کے الزامات ہیں،ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کافی عرصے سے صارم برنی کی نقل و حرکت پر نظررکھی جارہی تھی۔
ضرورپڑھیں:ماضی میں رہے تو آگے نہیں بڑھ سکیں گے،چین کی ترقی واضح مثال ہے:وزیراعظم
ایف آئی اے حکام کے مطابق صارم برنی کے حوالے سے شکایات آنے پر کافی عرصے سے نقل و حرکت پر نظررکھی جارہی تھی،صارم برنی پر بچوں کوغیر قانونی امریکا بھیجنے کا الزام ہے۔
صارم برنی کی قانونی ٹیم ایف آئی اے پہنچ گئی ، وکیل قادر حسین نے کہا ہے کہ ہمیں اطلاع ملی انکو امریکہ سے واپسی پر گرفتار کرلیا گیا ہے،ہم یہاں پہنچے ہیں، ہماری ملاقات نہیں کرائی جارہی،ہم ایف آئی اے کے خلاف پٹیشن لگانے کیلئے ہائیکورٹ میں تھے۔
میں کچھ بولوں گی تو پاکستان کی بدنامی ہوگی،اہلیہ
صارم برنی کی گرفتاری پر اہلیہ عالیہ صارم نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صارم کی لیگل ٹیم ایف آئی اے دفتر پہنچ گئی ہے،جو الزامات لگائے گئے اس پر حیرانی ہے کہ کیوں گرفتار کیا گیا،صارم تین سال سے یہ کام کررہے ہیں،میری لیگل ٹیم کام کررہی ہے میں کچھ بولوں گی تو پاکستان کی بدنامی ہوگی،میرےشوہر پر گھٹیا الزام عائد کیا گیا ،کوئی معاملہ نہیں ہے صرف الزامات ہیں،یہ صارم کے خلاف سازش ہے۔
عالیہ صارم برنی کا مزید کہنا تھا کہ میرا شوہر اکانومی کلاس سے پاکستان پہنچا،ایسے کام کرنے والے اکانومی کلاس میں سفر نہیں کرتے،صارم برنی تیس سال سے شیلٹر ہوم چلا رہے ہیں ۔