رواں سال ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے

سرکاری حج سکیم کے تحت 214 پروازوں کے ذریعے 55 ہزار 284 عازمین کرام مکہ مکرمہ پہنچ گئے

Jun 05, 2024 | 13:17:PM
رواں سال ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)امسال ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے،پاکستان حج مشن 70 ہزار  سرکاری عازمینِ حج کی میزبانی کرے گا۔

وزارت مذہبی امور کی رپورٹ کے مطابق نجی حج کمپنیوں کے ذریعے 90 ہزار کے قریب پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے،سرکاری حج سکیم کے تحت 214 پروازوں کے ذریعے 55 ہزار 284 عازمین کرام مکہ مکرمہ پہنچ گئے

پرائیویٹ حج سکیم کے تحت 30 ہزار سے زائد عازمین سعودی عرب میں موجود ہیں،حج فلائٹ آپریشن 9 جون تک جاری رہے گا۔

ضرورپڑھیں:پاکستان کے سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے کا قوی امکان

دوسری جانب انتظامیہ نے حج سیزن کے دوران گرمی کی شدت کے پیش نظر عازمین کو ہدایات جاری کی ہیں،ایشیائی ممالک کی طرح عرب ممالک بھی گرمی کی لپیٹ میں ہیں جہاں سعودی عرب میں حج سیزن کے دوران شدید گرمی پڑرہی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل حج پاکستان مشن عبدالوہاب سومرو نے عازمین حج کو گرمی کی سختی سے نمٹنے کیلئے چند ہدایات جاری کی ہیں۔ڈی جی حج نے عازمین حج کو زیادہ پانی پی کر ہائیڈریشن کو برقرار رکھنے، کیفین اور چینی والی مشروبات کے زیادہ استعمال سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس کے علاوہ عازمین حج کو ماسک، چھتری اوردھوپ کی عینک استعمال کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔