پاکستان کو 25کروڑ ڈالر قرض ملے گا،ایشیائی ترقیاتی بینک نے منظوری دیدی

Jun 05, 2024 | 16:36:PM
پاکستان کو 25کروڑ ڈالر قرض ملے گا،ایشیائی ترقیاتی بینک نے منظوری دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کو 25کروڑ ڈالر قرض ملے گا،ایشیائی ترقیاتی بینک نے منظوری دیدی۔

 ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 25 کروڑ ڈالر کی رقم حکومت کوانفراسٹرکچر میں پائیدار سرمایہ کاری میں مدد کے لیے فراہم کی جائے گی، فنڈز سے حکومت کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی خدمات میں مدد ملے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اے ڈی بی حکومت پاکستان کی اصلاحات میں معاونت کررہا ہے، نجی سرمایہ کاری کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے راغب کرنے سے حکومت کوسرکاری شعبے میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں خلا کو پرکرنے میں مدد ملے گی۔

ضرورپڑھیں:سرکاری ملازمین کے وارے نیارے ،وزارت خزانہ نے تنخواہوں میں 20فیصد اضافے کی تجویزدیدی

اعلامیہ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک معاشی ترقی کے لیے حکومتی پالیسیوں پر عمل درآمد کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروگرام کو فروغ دے رہا ہے، یہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے سرکاری مینجمنٹ پروگرام کا حصہ ہے۔

گزشتہ ماہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے 57ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر اے ڈی بی کے پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی نے کہا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کی مدد آئی ایم ایف سے کلین چٹ ملنے کے بعد ہی ممکن ہے۔