وفاقی حکومت کے افسران کے تقرر و تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کانوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی حکومت ںےافسران کے تقرر و تبادلے کر کے احکامات جاری کر دئیے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کی تقرر و تبادلے کئے گئے ، وفاقی حکومت نے ڈپٹی سیکریٹری کامرس ڈویژن مِس شاہین کا تبادلہ کر کے اُنہیں ڈپٹی سیکریٹری تخفیفِ غربت ڈویژن تعینات کیا گیا ہے جبکہ عبدالواحد تھہیم کو ڈپٹی سیکریٹری آبی وسائل ڈویژن تعینات کیا گیا ہے، جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرر کے منتظر عبدالواحد تھہیم کی بطور ڈپٹی سیکریٹری تخفیفِ غربت ڈویژن تعیناتی منسوخ کر کے اُنہیں ڈپٹی سیکریٹری آبی وسائل ڈویژن تعینات کیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غریب بچوں کی کفالت کرکے سکون ملتا ہے،ایس ایچ او خرم شہزاد ڈوگر