عمر سرفراز چیمہ کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن سے مقدمات کا ریکارڈ طلب

Jun 05, 2024 | 18:53:PM
عمر سرفراز چیمہ کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن سے مقدمات کا ریکارڈ طلب
کیپشن: عمر سرفراز چیمہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق 9مئی کو راحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے دو مقدمات  میں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت  ہوئی،انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد  نے سماعت  کی،ملزم کی جانب سے حسن یوسف شاہ ایڈووکیٹ  پیش ہوئے،وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ عمر سرفراز چیمہ کا9مئی جلاؤ گھیراؤ  سے  کوئی تعلق نہیں ہے ضمانت پر رہائی دی جائے،انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 8 جون تک ملتوی کر دی ،عدالت نے پراسکیوشن سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا،عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹرز سے  ضمانتوں پر دلائل طلب کر لئے۔

 یاد رہے کہ عمر سرفراز چیمہ کیخلاف راحت بیکری چوک میں  پولیس کی گاڑیاں جلانے کیخلاف  تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ نمبر 103/23 اور مقدمہ نمبر 109/23 درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صنم جاوید رہائی کے بعد پھر گرفتار ، اب کس مقدمہ میں حراست میں لیا گیا؟ پولیس کا اہم بیان