بارش اور آندھی کے باعث مختلف حادثات ، خاتون سمیت 2 افراد جاںبحق

Jun 05, 2024 | 19:02:PM
بارش اور آندھی کے باعث مختلف حادثات ، خاتون سمیت 2 افراد جاںبحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز  ) بارش اور آندھی  کے باعث مختلف حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے .

بارش کچھ لوگوں کیلئے زحمت بن گئی ،گوجرانوالہ شہر اور گردونواح میں تیز آندھی کے ساتھ بارش  کا سلسلہ جاری ہے ایسے میں شہر کے مختلف علاقوں میں دیواریں اور چھتیں گرنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں ، دیواریں گرنے سے ایک شخص جاں بحقجبکہ  3 زخمی ہو گئے، لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب قلعہ دیدار سنگھ میں تیز آندھی کے باعث دیوار گرنے سے 2 بچوں کی ماں جاں بحق ہو گئی ، 22 سالہ ارسہ بتول گھر کے صحن میں کھڑی تھی دیوار اوپر آ گری،

خاتون کو رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی، واقع تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ محلہ جعفریہ میں پیش آیا۔ 

یہ بھی پڑھیں : ڈالرکی قدر برقرار، دیگر کرنسیوں کی قیمت میں معمولی کمی