(24نیوز)ٹی 20ورلڈکپ کے 8ویں میچ میں بھارت نے آئر لینڈ کو وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نیویارک میں کھیلے گئے عالمی مقابلے کے 8ویں میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کے حریف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی ،آئرش ٹیم بھارتی گیند بازوں کے سامنے بے بس نظر آئی اور صرف 96 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی ،بھارت کی جانب سے 97 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 12.3 اوورز میں حاصل کر لیا گیا، اوپننگ پر بھارتی کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی آئے لیکن ویرات کوہلی صرف ایک رنز بنا کر چلتے بنے اس کے بعد روہت شرما نے شاندار 52 رنز کی اننگ کھیلی جس میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے لیکن کندھے پر گیند لگنے کے باعث وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے ، ان کے بعد آنے والے سوریا کمار یادیو بھی صرف 4 رنز بنا کر چلتے بنے، رشب پنت نے 36 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی اور انہوں نے ہی وننگ شاٹ کھیلی ۔
یہ بھی پڑھیں: صنم جاوید رہائی کے بعد پھر گرفتار ، اب کس مقدمہ میں حراست میں لیا گیا؟ پولیس کا اہم بیان