لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

Jun 05, 2024 | 19:15:PM
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا ۔ 

گزشتہ کئی ہفتوں سے پڑتی گرمی کے ستائےشہریوں کے چہروں پر رونق لوٹ آئی ہے ، لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے ، ٹھوکر نیاز بیگ،ٹاون شپ،گرین ٹاون،رائیونڈ سمیت دیگر علاقوں میں تیز آندھی اور بارش کا سلسلہ جاری ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ جون میں موسم کی تبدیلی اور گرمی کا زور ٹوٹنا نعمت سے کم نہیں،گرمی کی شدت نے گھروں میں محصور کرکے رکھ دیا تھا،تاریخ ساز گرمی نے بے حال کر دیا تھا۔

دوسری طرف مری میں بھی بارش نے  رت بدل دی ہے، ملکہ کوہسار کے موسم نے تیور بدل لیے، بارش اور تیز ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے  موسم خوشگوار  ہو گیا،سیاح بارش کی فوار میں لطف اٹھانے لگے،سیاحوں نے جون میں گرم پہناوے زیب تن کر لیے، درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے جبکہ ہوا چلنے سےٹمپریچر 10 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہو رہا ہے ۔

فیصل آبادمیں میں کہیں بارش تو کہیں آندھی تو کہیں تیز ہواؤں کا راج  ہے ، پیپلز کالونی نمبر 1، سرفراز کالونی، مسلم پارک، راجہ چوک، بابر چوک، وارث پورہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش  کا سلسلہ جاری ہے ،گرمی سے ستائے شہری خوشگوار موسم سے لطف اُندوز ہونے لگے۔

تلہ گنگ وگردنواح میں بھی موسلا دھار بارش  نے گرمی کا زور توڑ دیا ،بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، پتوکی، شہر اور گردونواح میں تیز آندھی کا راج ہے ، گرد آلود آندھی کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی، آندھی شروع ہوتے ہی شہر کے مختلف فیڈر ٹرپ کر گئے  بجلی کی فراہمی معطل ۔

اٹک اور گردونواح میں تیز آندھی کے ساتھ بادلوں نے ڈیڑے ڈال لیے ، آندھی سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے،آندھی کے ساتھ ہی مختلف علاقوں کی بجلی بند ہو گئی ،چکوال اور گردونواح میں گرد آلود ہواؤں کے بعد موسلادھار بارش شروع ہو گئی،کلرکہار، چوآ سیدن شاہ میں گرج چمک ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے ،مریدکے شہر اور گردونواح میں تیز آندھی اور بارش کا سلسلہ جاری ہے،آندھی کے ساتھ ہی علاقے کی بجلی بند ہو گئی ۔
قصوراور گردونواح میں بھی تیز آندھی سے حد نگاہ متاثر ہو گئی،آندھی شروع ہوتے ہی شہر کے سارے فیڈر ٹرپ کر گئے  بجلی  کی فراہمی معطل ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں : ڈالرکی قدر برقرار، دیگر کرنسیوں کی قیمت میں معمولی کمی