(ویب ڈیسک)عمومی طور لوگ اس لیے کماتے ہیں کہ وہ اچھا کھانا ،اچھی رہائش اور اچھی گاڑی خرید سکیں لیکن دنیامیں ایسے بھی امیر تین لوگ ہیں جن کیلئے میکڈونلڈ زندگی بھر کیلئے مفت ہے ۔
جی ہاں میکڈونلڈ نے ایسے کارڈ جاری کر رکھے ہیں جن پر وہ شخص کہیں بھی کسی بھی جگہ کسی میکڈونلڈ برانچ سے مفت کھانا کھا سکتے ہیں ،بل گیٹس ان افراد میں سے ایک ہیں ،بل گیٹس کے پاس ایک مخصوص کارڈ ہے جو دنیا میں چند لوگوں کو ملا ہے، لیکن ان کا سب سے بہترین ہے۔
وارن بفیٹ بھی دنیا کی ان امیر ترین شخصیات میں سے ایک ہیں جنہوں ایک حالیہ انٹرویو میں بل گیٹس سے متعلق اس دلچسپ حقیقت کا انکشاف کیا۔
امریکی نیوز چینل ”سی این بی سی“ کو انٹرویو کے دوران معروف سرمایہ کار نے بتایا کہ گولڈ کارڈ کی بدولت وہ اور بل گیٹس میکڈونلڈز میں ساری زندگی مفت کھانا کھا سکتے ہیں۔
اپنی دانشمندی اور مالی ذہانت کیلئے مشہور وارن نے بتایا کہ ان کے پاس خود میکڈونلڈز کا ایک خاص کارڈ ہے۔ یہ کارڈ انہیں امریکہ کے ایک شہر اوماہا میں واقع کسی بھی میکڈونلڈز میں زندگی بھر کیلئے مفت کھانا حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
وارن نے انٹرویو کے دوران اتفاق سے انکشاف کیا کہ بل گیٹس کے پاس بھی ایسا ہی کارڈ ہے، لیکن وہ دنیا بھر میں کسی بھی میکڈونلڈز میں کام کرسکتا ہے۔
بل گیٹس، مائیکروسافٹ کے شریک بانی اور روئے زمین کے امیر ترین آدمیوں میں سے ایک ہیں، اس کے باوجود وہ میکڈونلڈز میں جہاں بھی جائیں مفت کھا سکتے ہیں ،وارن نے بتایا کہ اس طرح کے کارڈز چند ہی ہیں لیکن جو بل گیٹس کے پاس ہے صرف وہی سب سے بہترین ہے۔
وارن نے ان کارڈز کی خصوصیت کے بارے میں کہا کہ صدر کلنٹن ایک بار ایک کارڈ چاہتے تھے لیکن انہیں یہ کبھی نہیں ملا،یہ کہانی صرف میکڈونلڈز تک ہی محدود نہیں، وارن کے پاس جانی راکٹس کا بھی ایک خصوصی کارڈ ہے، جو ایک ریٹرو ڈائنر ہے اور اپنے ملک شیکس اور موسیقی کیلئے مشہور ہے، یہ کارڈ انہیں اپنے ساتھ تین مہمانوں کو لے جانے کی اجازت بھی دیتا ہے۔