اسلام آباد میں الیکٹرک بسیں پہنچنا شروع ہو گئیں 

ابتدائی طور پر 30 بسیں 2 روٹس پر چلائی جائیں گی ،پہلا روٹ نسٹ سے پمز ہسپتال ، دوسرا روٹ پمز سے بری امام تک ہو گا

Jun 05, 2024 | 21:17:PM

(طیب سیف)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد الیکٹرک  بسیں پہنچنا شروع ہو گئیں،160 میں سے 30 الیکٹرک بسیں پاکستان پہنچ چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے 8 بسیں اسلام آباد جناح کنونشن سینٹر، چارجنگ پوائنٹ پر پہنچ چکی ہیں،22 بسیں کل تک اسلام آباد پہنچ جائیں گی،ابتدائی طور پر 30 بسیں دو روٹس پر چلائی جائیں گی،ایک روٹ نسٹ، اورنج لائن ڈپو، G-11 تا سے پمز ہسپتال تک ہوگا،پہلے روٹ میں بس G-11 مرکز، G-10 مرکز، G-9 مرکز اور G-8 سے ہوتی ہوئی پمز تک پہنچے گی،پہلے روٹ 13 سٹاپس پر مشتمل ہوگا اور ہر دس منٹ بعد سٹاپ پر بس پہنچا کرے گی۔

دوسرا روٹ پمز سے شروع ہوکر بری امام تک ہوگا،دوسرے روٹ میں یہ سروس G-7، G-6، میلوڈی، آبپارہ، اتاترک روڈ، سرینہ ہوٹل، فارن آفس، ریڈیو پاکستان، ڈپلومیٹک انکلیو سے بری امام تک جائے گی ،یہ سروس صبح 6 بجے تا رات 10 بجے تک استعمال کی جاسکے گی،چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پرمستحق طبقات بشمول معزور افراد، طلباء و دیگر کو سبسڈی دینے کیلئے بھی طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم نے سول آرمڈ فورسز کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارشات منظورکر لیں

مزیدخبریں