وزیر اعلیٰ مریم نواز نےتھیلیسیمیا کے مریض بچے کو 5لاکھ روپے کا چیک دیا، گھر دلوانے کا وعدہ بھی کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے تھیلیسیمیا کے مریض بچے محمد رضوان نے ملاقات کی،مریم نواز نے محمد رضوان کو پانچ لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔
وزیراعلی مریم نواز نے تھیلیسیمیا کے مریض بچے محمد رضوان کی اپنے گھر کی خواہش پوری کرنے کا وعدہ کیا، تھیلیسیمیا کے دیگر بچوں کا بھی خیال رکھنے کا عزم کا اظہار کیا،وزیر اعلیٰ نے محمد رضوان کا گرم جوشی سے خیر مقدم کیا، محمد رضوان کو ساتھ بٹھایااور صحت کے بارے میں دریافت کیا۔
محمد رضوان نے وزیراعلی مریم نواز سے ملاقات پر دلی مسرت کا اظہار کیا، محمد رضوان نے کہا کہ یقین نہیں آرہا وزیر اعلیٰ سے مل رہا ہوں، مریم نواز نے کہا کہ مجھے بھی یقین نہیں آرہا،محمد رضوان بہت اچھا نام ہے،ملکر بہت خوشی ہوئی،تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں،تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے خون کی تبدیلی کے عمل سے گزرنا تکلیف دہ ہے،سینٹر پرویز رشید بھی اس موقع پر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجابی شاعر کے علاج کیلئے3لاکھ روپے منظور