’’کتوں جیسا سلوک کیا گیا ‘‘عرفی جاوید نے تلخ یادیں چھیڑ دیں

Jun 05, 2024 | 22:29:PM
’’کتوں جیسا سلوک کیا گیا ‘‘عرفی جاوید نے تلخ یادیں چھیڑ دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عریاں لباس کی وجہ سے  مشہور بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے ماضی کی تلخ یادوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کیساتھ کتوں کیسا سلوک کیا جا تا رہا ہے، یہاں تک کہ کام کے پیسے بھی نہیں دیئے جاتے تھے ۔

تفصیلات کے مطابق  ایک پروگرا م میں انٹرویو کے دوران  عرفی جاوید نے بتایا کہ انہوں نے اپنے کیرئیر کاآغاز ٹی وی سیریلز سے کیا تھا وہاں ان کے ساتھ بہت برا سلوک کیا گیا  ،اداکارہ نے انکشاف کیا کہ اگر آپ مرکزی اداکار نہیں ہیں تو آپ کو نظر انداز کر دیا جائے گا، وہ آپ کے ساتھ کتوں جیسا سلوک کریں گے,عرفی جاوید کا کہنا تھا کہ کچھ پروڈکشن ہاؤس کافی خراب ہیں ،اداکارہ نے مزید اپنی آپ بیتی بتاتے ہوئے کہا کہ ڈراموں میں کام کرنے کے بعد انہیں پیسے نہیں دیے جاتے تھے اور جب دیے جاتے تو آدھی رقم بغیر کسی وجہ کے کاٹ لی جاتی تھی۔

 اداکارہ کے کیرئیر کے آغاز پر نظر ڈالیں تو انہوں نے سال 2016 میں ”بڑے بھیا کی دلہنیا“ سے ٹیلی وژن پلیٹ فارم پر قدم رکھا۔ جس کے بعد انہوں نے ”چندرا نندنی“ اور ”بے پناہ“ جیسے ڈرامہ پراجیکٹس میں کام کرنے کا موقع ملا، مگر انہوں نے اپنے ٹیلی وژن کیرئیر کو زندگی کا مشکل ترین وقت قرار دیا،اپنا درد بیان کرتے ہوئے عرفی نے کہا کہ کئی بار سیٹ پر ان کے ساتھ اتنا برا سلوک کیا گیا کہ وہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگتیں,اداکارہ کے مطابق ٹی وی نے انہیں بہت رلایا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ واپس ٹی وی پر واپس نہیں جانا چاہتیں۔

یہ بھی پڑھیں : ٹی 20ورلڈکپ؛ بھارت نے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی