پشاور:500سال پرانے درخت کو کاٹ دیا گیا،شاہ رخ خان کے آبائی گھر کو بھی خطرہ

بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے آبائی گھر کے سامنے موجود اس درخت  کی شاخ کاٹنے پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا تھا، اس بار پورا درخت ہی کاٹ دیا گیا

Jun 05, 2024 | 22:59:PM

(ویب ڈیسک)پشاور میں قصہ خوانی بازار اور بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے آبائی گھر کے باہر   شاہ ولی قتال میں 500 سال قدیمی اور تاریخی درخت کو کاٹ دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 15فٹ لمبا اور 5فٹ چوڑا درخت جوکہ اپنے سینے میں صدیوں پرانے پشاور کی تاریخ سمیٹا تھا، رات کے اندھیرے میں محکمہ اوقاف اور ضلعی انتظامیہ نے پولیس کی زیرنگرانی جڑ سے اکھاڑ دیا، شاہ ولی قتال میں دکانداروں اور مقامی لوگوں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ درخت محکمہ اوقاف، ضلعی انتظامیہ اور پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں کاٹا گیا ہے، درخت کا کچھ حصہ رات کے اندھیرے میں اٹھایا گیا اور باقی درخت گزشتہ رات اٹھاکرلے جایا گیا۔
مذکورہ درخت کو کاٹنے کیلئے آج سے 6 ماہ پہلے بھی ایک کوشش کی گئی تھی جس میں درخت کا ایک شاخ کاٹ دیاگیاتھا مگر درخت کو مکمل کاٹنے سے وہاں  مقامی لوگوں کی احتجاج  اور میڈیا نے بچا لیاتھا، درخت کے قریب محکمہ اوقاف کی دکان تھی جس کو توسیع دینے کیلئے مذکورہ تاریخی اور پرانا درخت باقاعدہ این او سی لیکر کاٹ دیاگیا۔
یہ بھی خدشہ ہے کہ دکانداروں کو خوش کرنے کیلئے عنقریب شاہ رخ خان اور دلیب کمار کی پراپرٹی نیلام کرکے اس تاریخ کو بھی ہمیشہ کیلئے دفن کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  باجوڑ میں دھماکہ سے ایک بچہ جاں بحق ،1 زخمی

مزیدخبریں