سرگودھا سے گرفتار پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو پولیس گوجرانوالہ لے آئی

Jun 05, 2024 | 23:58:PM

(زاہد  اقبال ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی کارکن صنم جاوید کو پولیس سرگودھا سے  لیکر گوجرانوالہ پہنچ گئی ۔

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو ڈیوٹی مجسٹریٹ گوجرانوالہ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا  ہے، عدالت نے صنم جاوید کو راہداری ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا ،پولیس نے صنم جاوید کو سینٹرل جیل گوجرانوالہ منتقل کر دیا ،

عدالت پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے،پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کل دہشتگردی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان  ہے ،صنم جاوید تھانہ کینٹ میں درج 9 مئی کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : 500سال پرانے درخت کو کاٹ دیا گیا،شاہ رخ خان کے آبائی گھر کو بھی خطرہ

مزیدخبریں