(24نیوز)خیبرپختونخواہ کے ضلع مالاکنڈ کے علاقے بونیر میں بے اولاد جوڑے کے ہاں بیک وقت 5 جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ماں اور پانچوں بچے صحت مند ہیں اور اُن کی حالت خطرے سے باہر ہیں۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ پیدا ہونے والے بچوں میں چار لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے۔ بونیر کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے گائنی وارڈ میں خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔اہل خانہ کے مطابق خاتون کے ہاں شادی کے 8 سال بعد بچوں کی ولادت ہوئی ہے جس پر سارا خاندان بہت زیادہ خوش ہے۔