دھونی کے مداح بے قابو، پولیس کا لاٹھی چارج

Mar 05, 2021 | 08:53:AM
دھونی کے مداح بے قابو، پولیس کا لاٹھی چارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور  نامور وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی کے مداح ایک پروگرام کے دوران بڑی تعداد میں امڈ آئے ، پولیس کو کنٹرول کرنے کیلئے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست راجستھان میں جالور ضلع کے سانچور سب ڈویژن میں بھارتی  کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی  گزشتہ روز  دوپہر  کےوقت ایک سکول کا افتتاح کرنے کیلئے آئے، جیسے ہی دھونی وہاں پہنچے تو لوگوں کی ایک بڑی تعداد ان کی جھلک دیکھنے کیلئے جمع ہو گئی ،پروگرام میں مداحوں کے بے قابو ہونے پر پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔اس دوران کافی بدنظمی دیکھنے میں آئی تاہم مقامی پولیس نے حالات پر قابو پا لیا۔