پاکستان میں کورونا سے اموات 13 ہزار سے متجاوز !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کورونا کا زور نہ ٹوٹ سکا،24 گھنٹوں میں مزید 52 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 128 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 87 ہزار 14 تک پہنچ چکی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 91 لاکھ 35 ہزار 393 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 998 نئے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ہزار 579 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 75 ہزار 51، سندھ میں 2 لاکھ 59 ہزار 164، خیبر پختونخوا میں 73 ہزار 258، بلوچستان میں 19 ہزار 97، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 957، اسلام آباد میں 45 ہزار 78 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 409 کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 52 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 128 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 510، سندھ میں 4 ہزار 405، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 99، اسلام آباد میں 504، بلوچستان میں 200، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 308 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق اب تک 5 لاکھ 56 ہزار 769 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 551 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔