(24 نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار سونو سود ملک اپنے ملک کا سب سے بڑا بلڈبنک بنا رہے ہیں ، انہوں نے ’سونو فار یو‘ نامی ایک بلڈ بنک ایپ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار سونو سود ملک کے اعلان کے حوالے سے یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ یہ ملک کا سب سے بڑا بلڈ بنک ہوگا اس ایپ کا مقصد مقصد خون عطیہ دہندگان کو ایسے لوگوں سے منسلک کرنا ہے جنھیں خون کی اشد ضرورت ہے۔اس ایپ کی وجہ سے عام شہری فوری طور پر خون عطیہ دہندگان کی تلاش کرسکتا ہے اور درخواست بھیج سکتا ہے۔سونو سود نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں روزانہ 12 ہزار افراد خون نہ ملنے کی وجہ سے مرجاتے ہیں۔لیکن آپ بیس منٹ میں کسی کی جان بچاسکتے ہیں۔کسی کی جان بچانے کے لئے ڈاکٹر ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ویڈیو میں خون عطیہ کی اپیل کی گئی ہے۔اس ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے ’’ آئیے جان بچاتے ہیں۔آپ کا اپنا بلڈ بینک جلد آرہا ہے‘‘۔
اداکار سونو سودنے کہا ’سونو فار یو‘ ایپ لانے کا خیال میرے اور میرے دوست جانسن کا ہے ، لوگوں کو خون کی ضرورت پڑتی ہے اور اسے فوری طور پر پورا کرنا ہوتا ہے۔ہم اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں اور پھر ہمیں اس کے لئے رسپانس ملتا ہے۔لہذا ہم نے سوچا کہ کیوں نہ ہم یہ کام ایپ کے ذریعہ کریں۔کسی خاص بلڈ گروپ کے خون کی تلاش میں بلڈ بینک جانے اور خون حاصل کرنے میں بہت وقت لگ جاتا ہے۔نایاب بلڈ گروپ کے معاملے میں تو مزید وقت لگ سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہر سال ملک میں 12000 مریض وقت پر خون نہ ملنے کی وجہ سے مرجاتے ہیں۔