کراچی ، مختلف علاقوں میں شام 6بجے سے بجلی معطل

Mar 05, 2021 | 09:40:AM

 (24نیوز)کراچی کے علاقے لیاری، کھارادر، نیا آباد کھڈا مارکیٹ میں شام 6 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے،صارفین پریشانی کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں لیاری ، کھارادر اور نیا آباد کھڈا مارکیٹ میں بجلی نہ ہونے کے باعث ان علاقوں کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ دوسری جانب لیاقت آباد سی ون ایریا میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے کر دیا گیا۔

مزیدخبریں