مقبوضہ کشمیر:میرواعظ عمر فاروق پر عائد پابندیاں ختم۔۔۔۔؟

Mar 05, 2021 | 09:57:AM

(24 نیوز)مقبوضہ جموں و کشمیر کے حکام نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے صدرمیرواعظ عمر فاروق پر عائد پابندیوں کو ختم  کردیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کےمطابق حریت کانفرنس کے صدر میر واعظ عمر فاروق پر عائد پابندیوں کو فوری ہٹا دیا گیا ہے، انہیں اگست 2019میں دفعہ 370کی تنسیخ کے بعد گھر پر نظربند کردیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق میرواعظ کے ایک قریبی ساتھی نے بتایا ہےکہ پولیس نے میرواعظ کو مطلع کیا ہے کہ اب ان کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں اور وہ جمعہ کے روز جامع مسجد جاسکتے ہیں۔ تاہم مقامی انتظامیہ نے میرواعظ کے ساتھی کے اس دعویٰ کی تردید یا توثیق نہیں کی ہے۔

مزیدخبریں