(24نیوز)قومی احتساب بيورونے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام پر سابق وزير اعظم نواز شريف کے داماد کیپٹن ريٹائرڈ صفدر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔
آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں ایک اور لیگی رہنما کے گرد نیب کا شکنجہ سخت ہوگیا۔قومی احتساب بیورو نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیپٹن (ر)صفدر کو اہل خانہ اور مبینہ فرنٹ مین کے ناموں سمیت دیگر جائیدادوں کی بھی مکمل تفصیلات ساتھ لانے کی ہدايت کی ہے۔
نيب کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گہا ہے کہ کیپٹن ريٹائرڈ صفدر جاتی امرا کے قريب ایگریکلچر فارم ,سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب واقع فلورمل، رائیونڈ میں 200 کنال اراضی، موضع سلطان کے سندر روڑ میں مریم نواز کے نام 109 ایکڑ اراضی، موضع بدوکی میں واقع 62 کنال 2 مرلہ اراضی، جیو اسٹیٹ فارم ہاؤس اور تحصیل رائیونڈ میں 42 کنال اراضی کی مکمل تفصیلات ساتھ لائيں۔
واضح رہے کہ 18 نومبر 2021 کراچی کی عدالت نے مزار قائد کی بے حرمتی کے کیس ميں مریم نواز اور کیپٹن ريٹائرڈ صفدر کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا تھا۔