(24نیوز)راولپنڈی کے علاقہ کوٹلی ستیان میں ایک خاتون نے ہسپتال جاتے ہوئے ایمبولینس میں ہی بچے کو جنم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق کوٹلی ستیان سے خاتون کو ڈلیوری کی غر ض سےایمبو لینس میں ڈال کر ہسپتال لے جایا جا رہا تھا، راستہ میں ہی خاتون نے بچے کو جنم دے دیا، ریسکیو اہلکاروں نے ماں اور بچے کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ۔جہاں ماں اور بچہ کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے اور دونوں خیریت سے ہیں۔