(24نیوز)انٹر بینک میں روپیہ مزید تگڑا اور ڈالر کمزور ہوگیا۔جس کے باعث بیرونی قرضوں میں بھی ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔
ملک بھر میں روپے کی قدر میں مزید بحالی کا سفر جاری ہے۔انٹر بینک میں ڈالرمزید 21 پیسے سستا ہوکر ایک سال کی کم ترین سطح 157 روپے سے بھی نیچے آگیا ہے ۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 157.16 سے کم ہوکر 156.95 روپے کا ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی ڈالر کی قدر میں کمی سے بیرونی قرضوں میں 10 کھرب روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 19 پیسے سستا ہو ا جس کے بعد 158 روپے کی قدر گر گئی اور نئی قیمت 157 روپے 85 پیسے ہو گئی تھی۔