الیکشن کمیشن ’گیلانی‘ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرے : درخواست

Mar 05, 2021 | 11:44:AM

(24نیوز)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن رکوانے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی۔

 یوسف رضا گیلانی کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن رکوانے کیلئے  اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی ہے۔درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ  سپریم کورٹ کی واضح ہدایات کے باوجود انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی استمعال کیوں نہیں کی گئی، سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہ کرنا توہین عدالت ہے۔استدعا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کا بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ علی حیدر گیلانی کی ویڈیو اور مریم نواز کا بیان دھاندلی کا ثبوت ہے، ویڈیو اور بیان پر الیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی کر کے سیکشن 167، 168، 170 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا جائے، انتخابات میں دھاندلی قابل دست اندازی جرم ہے، اس کی انکوائری کی جائے۔

مزیدخبریں