زرمبادلہ ذخائر میں 9 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) گزشتہ ہفتہ ملکی زرمبالہ کے ذخائر میں 9 کروڑ 19 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 22 لاکھ ڈالرز اضافے سے 7 ارب 15 کروڑ 51 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک اف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 26 فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20ارب 13کروڑ 35لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 6 کروڑ 97 لاکھ ڈالرز اضافے سے 12 ارب 97 کروڑ 84 لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 22 لاکھ ڈالرز اضافے سے 7 ارب 15 کروڑ 51 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔