(24نیوز)اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پوری قوم کو مبارک باد دیتا ہوں پی ٹی آئی قومی اسمبلی کے ساتھ ساتھ سینٹ میں بھی سب سے بڑی جماعت بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق حلیم عادل شیخ نے کہا کہ میں کپتان کو سلام پیش کرتا ہوں۔ اگر ووٹ چوری کیے گئے ،اگر یہ عدم اعتماد کی تلوار لٹکا کر این ار او لے لیں گے۔ پاپا ڈیڈی بچاؤ موومنٹ والے شاید این آر او لے لیں لیکن یہ عمران خان کو نہیں جانتے ہیں۔ الحمد اللہ عمران خان نے اعتماد کا جو ووٹ لینے کا کہا۔ جب عمران خان دوبارہ اعتماد کا ووٹ لیکر آئیں گے تو پھر تیرا کیا ہوگا کالیا۔
یہ دونوں جماعتیں اپنے اپنے صوبے تک محدود ہوگئی ہے۔ ہماری سیٹیں سب سے زیادہ آگئی ہے۔ ہم پی کے میں ایک سیٹ پر ڈاکہ ڈالنا چاہتے تھے۔ لیکن سندھ کی ایک سیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ حفیظ شیخ تو ہار گیا ، لیکن عمران خان کی نیرٹیو جیت گیا۔ حفیظ شیخ تک موجود ہیں، حفیظ شیخ کو لڑانا ہے تو کراچی سے الیکشن لڑا دیں۔ یہ سیاسی بے شرم اور بے حیا بے نقاب ہو گئے ،ہارس ٹریڈنگ سے ووٹ لینے کو یہ جمہوریت کہتے ہیں۔