سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر کا بالی وڈ گانے پر ڈانس، ویڈیو وائرل

Mar 05, 2021 | 12:47:PM

 (24نیوز)83 سالہ سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر فاروق عبداللہ کی ایک بالی وڈ گانے پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فاروق عبداللہ نے وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب امریندر سنگھ کی پوتی کی شادی کی تقریب میں بالی وڈ گانے ’آج کل تیرے میرے پیار کے چرچے‘ پر ڈانس کیا جس کی ویڈیو بہت وائرل ہو رہی ہے۔ فاروق عبداللہ نے 1968 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ’براہما چاری‘ کے گانے پر ڈانس کیا۔

واضح رہے کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فاروق عبداللہ گانے پر لپ سنکنگ کے ساتھ ڈانس بھی کر رہے ہیں اور امریندر سنگھ ہاتھ جوڑ کر فاروق عبداللہ کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔فاروق عبداللہ کی ڈانس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔
 

مزیدخبریں