اعتماد کا ووٹ چاہیے تو ۔۔۔ ایم کیو ایم نے بڑا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کے بدلے سینٹ میں ڈپٹی چیئرمین شپ مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے ملاقات کی۔وزیراعظم نے وفد سے اعتماد کے ووٹ کی درخواست کی جس پر وفد نے اپنے تحفظات سامنے رکھ دیئے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ بطوراتحادی کیے گئے حکومتی وعدے پورے نہیں کیے گئے، ایم کیوایم پاکستان نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ لینے کی خواہش کا اظہارکردیا۔ ایم کیو ایم نے فروغ نسیم کو ڈپٹی چیئرمین بنانے کی خواہش ظاہر کی اور ساتھ ہی ساتھ دو وفاقی وزارتوں کا مطالبہ بھی کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علی ظفر کو وزیر قانون بنائے جانے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔
دوسری جانب چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی خود بھی متحرک ہیں ۔انہوں نے بھی خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ،اس موقع پرایم کیو ایم پاکستان نے ڈپپٹی چیئرمین سینٹ کا عہدہ اور علی ظفر کووزیر قانون بنانے کا مطالبہ کردیا