الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے الزام مسترد کردئیے !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں پر کیچڑ نہ اچھالا جائے، شکست تسلیم کرنے کا جذبہ ہونا چاہیے،ہم کسی دباؤ میں آئے ہیں نہ آئیں گے۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔جس میں وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ روز خطاب کا جائزہ لیا گیا۔بعدازاں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم اور وزرا کے بیان پر دکھ ہوا۔ ملکی اداروں پر کیچڑ نہ اچھالا جائے، شکست تسلیم کرنے کا جذبہ ہونا چاہیے۔ آئین اور قانون سے ہٹ کر کوئی ترمیم نہیں کر سکتے ۔ کسی کی خوشنودی کی خاطر آئین اور قانون کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔ کہیں اختلاف ہے توشواہد کےساتھ بات کریں۔
الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سب کی سنتا ہے،کام آئین کےمطابق کرتاہے۔ہم کسی دباؤ میں آئے ہیں نہ آئیں گے۔ اگرفیصلوں پراعتراض ہےتوآئینی راستہ اختیارکریں۔