(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کل قومی اسمبلی اجلاس میں اعتماد کے ووٹ لینے اور مشاورت کیلئے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج بلالیا، سینٹ الیکشن کے بعد کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق دوسری جانب صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر سوا بارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔ صدر عارف علوی نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا ہے۔ صدر نے قومی اسمبلی کا یہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 7 کے تحت وزیراعظم کو ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے بلایا ہے۔
واضح رہےپارلیمانی پارٹی پالیسی کے فیصلے کی روشنی میں اعتماد کا ووٹ نہ دینے والوں کے خلاف نا اہلی کی کارروائی ہوگی، غیر حاضر اراکین کے خلاف انحراف کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے، تحریک انصاف اور اتحادیوں کو اسلام آباد میں رکنے کی ہدایت کر دی گئی۔