ملکی سیاست میں ہلچل، فاٹاکے سینٹرکا ڈپٹی چیئرمین سینٹ کیلئے الیکشن لڑنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)حکومت کیلئے ایک اور پریشانی ،فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینٹر ہدایت اللہ نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا انتخاب لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق فاٹا سے تعلق رکھنے والے سابق سینٹر ہدایت اللہ نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا انتخاب لڑنے سے متعلق فیصلے کی تصدیق کردی۔سنیٹر ہدایت اللہ نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی اضلاع کو بلوچستان کی طرح محرومیوں کا سامنا ہے۔ قبائلی اضلاع کی محرومیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینٹ بننے کے لئے میدان میں اتر رہا ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ میرے ساتھ حکومتی اور اپوزیشن سنیٹرز نے کامیاب بنانے کا وعدہ کیا ہے۔