جماعت اسلامی کاوزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جماعت اسلامی نے وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کااعلان کردیا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کاکہناہے کہ جماعت اسلامی اعتماد کاووٹ نہیں دے گی کیونکہ ان کی کارکردگی مایوس کن ہے۔جماعت اسلامی نے 26 مارچ کو پی ڈی ایم کے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کااعلان کیا۔
گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ عمران خان کو ووٹ لینے کی کیوںضرورت پڑی،ان کے اپنے لوگوں نے ان پر عدم اعتماد کیا،ان کاکہناتھا کہ تین سال میں اس حکومت نے الیکشن ریفارمز نہیں کیں ،حکومت اگر تین سال میں الیکشن ریفارمز کرتی اور اپوزیشن کو اعتماد میں لیتی توکل اس طرح الیکشن کمیشن کے بارے میں عوام کے سامنے نہ روتے ۔