(24 نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق وفاقی حکومت کے قرضے 365 کھرب 37 ارب ہو گئے، ایک سال میں قرضوں کے بوجھ میں 35 کھرب 40 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ملکی قرضوں کا حجم 27 کھرب 8 ارب روپے کے اضافے سے 245 کھرب 3 ارب روپے ہو گیا۔ بیرونی قرضوں کا حجم سال میں 832 ارب روپے کے اضافے سے 120 کھرب 35 ارب روپے ہو گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق وفاقی حکومت کے قرضوں میں 29 ماہ کے دوران 48 فیصد اضافہ ہوا۔