(24 نیوز)جمعیت علما اسلام پاکستان کے امیر اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پارٹی کے مرکزی جنرل کونسل اجلاس کیلئے سکھر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ اورجمعیت علما اسلام پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمان سکھر میں دو دن قیام کریںگے ۔مولانا فضل الرحمان سکھر میں پارٹی کے مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں شرکت کریںگے۔
واضح رہے کہ سینٹ الیکشن معرکہ جیتنے کے بعد پی ڈی ایم سربراہ پارٹی امور نمٹانے کیلئے دو دن سکھر میں قیام کرینگے۔