جوووٹ نہیں دے گاپارٹی سے فارغ ہو جائے گا،وزیراعظم کا اعلان 

Mar 05, 2021 | 18:37:PM
جوووٹ نہیں دے گاپارٹی سے فارغ ہو جائے گا،وزیراعظم کا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم عمران خان کاکہناہے کہ جوووٹ نہیں دے گاپارٹی سے فارغ ہوجائیگا،مشکلات آتی رہیں،کوئی نہ کوئی مشکل آتی رہی،اللہ کی مدد سے سرخرو ہو کر نکلا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا،اجلاس میں پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان نے شرکت کی۔اجلاس میں 175 ارکان شریک ہوئے ،عامر لیاقت اور مونس الٰہی شریک نہیں ہوئے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کے فیصلہ پرارکان کو اعتماد میں لیا،وزیراعظم نے کہاجس رکن کومجھ پراعتمادنہیں وہ کھل کراظہارکرے،خیبر پختونخواسے تعلق رکھنے والے ارکان جذباتی ہوگئے، پی ٹی آئی ارکان نے اجلاس میں وزیراعظم کے حق میں نعرے لگائے،۔ارکان اسمبلی نے کہاکہ وزیراعظم صاحب حلقہ ہم سنبھالیں گے آپ اپنے مقصدپرڈٹے رہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ آپ کو عوام نے منتخب کرکے ایوان میں بھیجا ہے،آپ ضمیرکی آوازپر فیصلہ کریں،پیسے لےکرووٹ دینابددیانتی ہے، ہمارے 16 ارکان نے پیسے لے کر خود کو بیچا،وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ان ارکان کی نظرمیں غلط ہوں توبےشک میراساتھ نہ دیں،میں ایک مقصدلے کرسیاست میں آیاہوں ،میں جمہوریت اورآزادی رائے پر یقین رکھتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہاکہ مجھ سے زیادہ زندگی میں ہار جیت کسی نے نہیں دیکھی ،ہار اور جیت کے نشیب و فراز سمجھتا ہوںاتحادیوں کا شکرگزارہوں ،ہر مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہے،جوووٹ نہیں دے گاپارٹی سے فارغ ہو گا۔انہوں نے کہاکہ ملک کو لوٹنے والے سارے چور میرے خلاف اکٹھے ہیں ، ہار یا جیت میں پاﺅں زمین پر ہی رہنے چاہئے،ان کاکہناہے کہ اگراعتمادکا ووٹ نہ ملا تو اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے ۔