(24 نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کل اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیں گے، بلوچستان عوامی پارٹی اتحادی ہے اورپورے ممبران وزیراعظم کیساتھ ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ تمام اتحادی کل وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کرینگے۔ صادق سنجرانی کاپہلے کی طرح اس دفعہ بھی ساتھ دیں گے۔
جام کمال نے کہا کہ صادق سنجرانی نے سینٹ کو احسن طریقے سے چلایا ہے، بلوچستان عوامی پارٹی سینٹ میں چوتھی بڑی جماعت ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی پر اعتماد کا اظہار کرنے پر وزیراعظم کے مشکور ہیں۔