الیکشن کمیشن کی بجائے ہمیں ” اعتماد کے الیکشن“ کی جانب دیکھناچاہئے ،شیخ رشید

Mar 05, 2021 | 19:29:PM

 (24نیوز)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی بجائے ہمیں ” اعتماد کے الیکشن“ کی جانب دیکھناچاہئے، عمران خان نئی سیاسی زندگی کا آغاز کرنے جارہے ہیں اگر خدانخواستہ کوئی اپ ڈاﺅن ہوگیا تو پھر اپوزیشن کیلئے بھی کچھ نہیں بچے گا ۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ سینٹ الیکشن کے دوران 16نہیں زیادہ بندے ادھر ادھر ہوگئے تھے تاہم وزیراعظم کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں بندے پورے تھے ۔
ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ سینٹ الیکشن میں بیلٹ پیپرز پر ٹک کا مسئلہ ہوتا ہے مگر اعتماد کے ووٹ کے دوران کسی ”ٹک ٹاک“ کا مسئلہ نہیں ہوگا سب لوگ ہاتھ کھڑے کریں گے اور عمران خان اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔

مزیدخبریں